16 مارچ 2020 - 14:08
خیبرپختونخوا کی پولیس نے کیا تخریب کاری کا بڑا  منصوبہ ناکام

پاکستان کے علاقے خیبر پختونخوا کے ضلع ’بنوں‘ کی پولیس نے تخریب کاری کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا کر ’بنوں‘ کو بڑی تباہی سے بچا لیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق انتہا پسند تخریب کاروں نے ضلع ’بنوں‘ میں ٹاؤن شپ کی حدود لنک روڈ پر واقع ’خرگی‘ ہوٹل کے قریب بارود سے بھری مشکوک موٹر سائیکل کھڑی کر دی جس کی فوری اطلاع قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دی گئی۔
اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ کا محاصرہ کر کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو فوری طلب کیا گیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موٹر سائیکل میں نصب خود ساختہ بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا۔
بنوں پولیس کے مطابق موٹر سائیکل میں چار کلو گرام دھماکہ خیز مواد، پرائمہ کارڈ اور دیگر نقصان دہ ذرات نصب کئے گئے تھے۔ جن کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کاروائی کرتے ہوئے ناکارہ بنایا اور اس طرح علاقے کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔

...............

242